ابنا: منگل کو پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو اگر مجھے گرفتار کرنے کا شوق ہے تو میں اسلام آباد آگیا ہوں گرفتار کرلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جارہا تھا کہ پنجاب حکومت میری گرفتاری میں تعاون نہیں کررہی اس لئے میں خود اسلام آباد آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، میں نے صدر آصف علی زرداری کے استثنیٰ کا دفاع کیا تھا تو اپنا دفاع بھی بھرپور انداز میں کروں گا، مجھے صرف پارلیمنٹ ہی طلب کرسکتی ہے ۔
.......
/169